ضلع کرنول راجو ودیا مشن سرواسکھشا ابھیان کے تحت دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کو عصری تعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر سال ایک سو بچاس ماہر اساتذہ سے خدمت لی جاتی ہے ۔ اس سال بھی تعلیمی سال 2015-16 کیلئے مدرسہ ودیا والنٹرس کو اپنی خدمات جاری رکھنے کیلئے رینول کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مدرسہ کوارڈینٹر حسین نے بتایا کہ 59 مدارس کو تعلیمی سال 2015-16 کیلئے رینول سرٹیفیکٹ دئے گئے ہیں۔ اور ان مدارس میں طلبہ کو عصری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کل 148 اساتذہ کی ضرورت ہے جن میں سے 60 اساتذہ کو ان کی نمایاں خدمات کے وجہہ سے انھیں رینول کردیا گیا ہے۔ بقیہ 78 خالی جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں
اسسٹنٹ کوارڈینٹر عزیز نے بتایا کہ سرواسکھشا ابھیان کے تحت معیاری تعلیم فراہم کرنے کی حیثیت سے معیاری اساتذہ کا تقرر کیا جاتا ہے ۔ تاکہ دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ دنیا ئی تعلیم میں بھی آگے رہیں۔ اس موقع پر ودیا والنٹرس منور حسین نے بتایا کہ سروسکھشا ابھیان کی جانب سے انھیں کافی مدد مل رہی ہے ۔ اس سے مدرسہ کے طلباء کا اچھا فائدہ ہورہا ہے۔ مدرسہ معلمہ عائشہ نے بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جو اسناد دئے جاتے ہیں۔ اس سے طلباء کے مستقبل کو کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ڈی آئی اردو رینج سید حسنین ، پبلیشر بزم آئینہ سید قدرت اللہ قادری وغیرہ شریک رہے ۔ جلسہ میں کل 60 مدارس سے وابستہ معلمات کے علاوہ ناظم مدرسہ شریک رہے ۔ یہ اجلاس سرواسکھشا ابھیان کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔